دنیا

امریکہ نے چین اور روس کی متعدد کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کے ایٹی پروگرام کو ختم کرنے کےلیے اس پر دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی کے تحت یہ اقدام اٹھایا۔ امریکی حکومت نے چینی کمپنی ڈالیان سن مون اسٹار اور اس کی ذیلی کمپنی سنسمس پر الزام لگایا کہ انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعہ شراب اور سگریٹ کی کھیپ شمالی کوریا کو برآمد کی۔

امریکی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ سگریٹ کی اس غیر قانونی تجارت کے ذریعے شمالی کوریا کی حکومت سالانہ ایک ارب ڈالر کماتی ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں روس کی کمپنی پروفینیٹ کو بھی بلیک لسٹ کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے الزام لگایا کہ پروفینیٹ نے روس کی تین بندرگاہوں پر شمالی کوریا کے بحری جہازوں کو مال چڑھانے اور ایندھن بھرنے کی سہولیات فراہم کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button