کابل :شیعہ اکیڈمی کےاندر خودکش دھماکے میں 48شہید

15 اگست, 2018 14:51

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ  اکیڈمی کے اندر خودکش دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 48بچے شہید اور35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق اکیڈمی میں خودکش دھماکہ اس وقت کیا گیا جب یونیورسٹی میں اینٹری ٹیسٹ کی تیاری کرتے ہوئے تقریباً 100 سے زائد طالبعلم موجود تھے۔
شہید والوں میں زیادہ تر طلباء شامل ہیںتاہم طالبان نے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

افغان وزارت صحت کے مطابق دھماکے کی جگہ پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے25 لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور 35 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے شہر کے مختلف اسپتالوںمیں لا یا گیا ہے جہاں انہیں امداد فراہم کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ میں زبردستی داخل ہوکر خودکش دھماکا کردیاتھا۔

5:29 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔