پاکستان

فضل الرحمن کے اجداد نے قیام پاکستان کو گناہ قرار دیا تھا، علامہ مبارک موسوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے فضل الرحمٰن کے چودہ اگست سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان نے 30 سال اقتدار کے مزے لوٹے ہوں اور اچانک سے سب آسائشیں چھن جائیں اس بوکھلاہٹ کے شکار شخص سے ایسے ہی بیان کی توقع کی جاسکتی ہے۔

علامہ مبارک علی موسوی نے مزید کہا کہ ان منافقین کا چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے اور عوام نے دین فروشوں کو انتخابات میں بری طرح رد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام چودہ اگست منانے کی بھرپور تیاری کرے اس سال پورے پاکستان کی عوام چودہ اگست کو شایان شان طریقے سے منا کر بانی پاکستان اور پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں۔

علامہ مبارک علی موسوی نے وحدت یوتھ کو چودہ اگست کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button