پاکستان
سانحہ مستونگ میں ملوث جامعہ فاروقیہ کراچی کےخود کش حملہ آور کا بھائی اور باپ گرفتار
شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ دہشت گردگرفتا ر کرلئے ہیں، اطلاعات کے مطابق گرفتارملزمان سانحہ مستونگ میں ملوث خودکش حملہ آورکاوالداوربھائی ہے
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کوافغانستان فرارہوتےہوئےگرفتارکیاگیا جبکہ گرفتارملزمان سےغیرقانونی اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد۔
واضح رہے کہ مستونگ میں اسلم رئسانی کے قافلہ پر ہونے والے خود کش حملہ میں ملوث خودکش حملہ کی شناخت سامنے آئی تھی جسکا تعلق کراچی کے علاقہ شاہ فیصل کالونی میں قائم مدرسہ فاروقیہ سے بتایا گیا تھا، یہ مدرسہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی شوریٰ عالی کے رکن مفتی کلیم اللہ کا ہے۔