مقبوضہ فلسطین

کولمبیا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا

کارلوس ہومز نے کہا کہ صدر جوآن مینوئل سینٹوز کی رخصت ہونے والی حکومت نے یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا۔

ملک کے نئے صدر آئیوان ڈیوک نے منگل کے روز عہدے کا حلف اٹھایا۔

ان کی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ جوآن مینوئل سینٹوز کے فلسطین سے متعلق آخری لمحات میں کیے گئے فیصلے کے مضمرات کا مطالعہ کرے گی۔

تاہم نئی حکومت نے تسلیم کیا کہ یہ فیصلہ قانونی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے فلسطین کی ریاستی حیثیت کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے۔

کولمبیا بھی امریکا کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات ہونے کی وجہ سے ماضی میں ایسا کرنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

تاہم حالیہ چند برسوں میں کولمبیا نے اپنی خارجہ پالیسی کو آزاد بنایا ہے جس میں امریکا کی حمایت یافتہ انسداد منشیات پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

جنوبی امریکا میں کولمبیا وہ آخری ملک ہے جس نے فلسطین کی ریاستی حیثیت کو تسلیم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button