سعودی عرب

سعودی عرب کا کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

سسعودی عرب نے کینیڈین وزیر خارجہ کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد سعودی عرب کے اپنے آقاؤں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے اوٹاوا کے ساتھ تمام تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور معطل کردیئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے شائع پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’کینیڈا کے سفیر کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کینیڈا سے سعودی سفیر کو بھی واپس بلالیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب پر زوردیا تھا کہ وہ سیاسی اور سماجی کارکنوں کو فوری طور پر آزاد کردے۔ کینیڈا کے وزیر خارجہ کے اس بیان میں سعودی عرب آگ بگولہ ہوگيا اور اس نے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button