مقبوضہ فلسطین

حماس کے سربراہ نے غزہ امداد پہنچانے والے بحری جہاز پر اسرائیلی قبضے کو بحری ‍ قزاقی قرار دیا ہے۔

مزاحمتی فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ظالمانہ محاصرہ توڑنے کی غرض سے غزہ جانے والے امدادی بحری جہاز کو راستے میں روکنے اور اس پر قبضہ کرلینے کے صیہونی فوجیوں کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ سے چند میل کے فاصلے پر امدادی بحری جہاز کو روک لیا جانا نا قابل قبول ہے۔
انھوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے باوجود، فلسطین کے بین الاقوامی حامیوں کا پیغام غزہ کے محصور علاقے تک پہنچ گیا۔
اسماعیل ہنیہ نے دنیا کے سبھی حریت پسندوں سے، فلسطین اور غزہ کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت کی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ امن کے لئے کام کرنے والی ، دنیا کے پندرہ ملکوں کی تقریبا چالیس ہستیاں، غزہ کا محاصرہ توڑو کے سلوگن کے ساتھ، ایک امدادی بحری جہاز لیکر غزہ کی طرف جارہی تھیں کہ اتوار کو صیہونی فوجیوں نے اس فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کردیا اور اس کو زبردستی مقبوضہ فلسطین کی اسدود بندرگاہ لے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button