پاکستان

کراچی: پی ایس 89 ایم ڈبلیو ایم کےعلی حسین 18ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

شیعیت نیوز: کراچی کے حلقہ پی ایس 89 میں علی حسین نقوی نے 18 ہزار ووٹ لے کر دیگرجماعتوں کے مقابل دوسری پوزیشن کو اپنے حق میں کرلیا ہے، جبکہ پی پی پی کے سلیم بلوچ نے 23 ہزار ووٹ حاصل کیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس 89 پر پی ٹی آئی کے نشان پر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علی حسین نقوی اور پیپلز پارٹی کے سلیم بلوچ کے درمیاں کانٹے دار مقابل رہا ، رات گئے تک علی حسین نقوی نے لیڈ کرتے رہے البتہ کافی سارے اسٹیشن کا رزلٹ روکنے اور تاخیر کے بعد صورتحال تبدل ہوگئی اور سلیم بلوچ 5000 کی لیڈ سے پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ایم ڈبلیوایم کے ذرائع کے مطابق پولینگ ایجنٹس کے ذریعہ حاصل ہونے والے 71 پولینگ اسٹیشن کے رذلٹ میں علی حسین نقوی سلیم بلوچ سے 1500 کی لیڈ پر ہیں البتہ الیکشن کمشن نے انہیں دوسرے نمبر پر ظاہر کیا ہے جس پر قانونی راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button