پاکستان

کوئٹہ: مجلس وحدت مسلمین اپنی واحد سیٹ برقرار نہ رکھی سکی، ایچ ڈی پی عبدالخالق ہزار ہ کامیاب

کوئٹہ : مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میں PB27 پر اپنی واحد نشست کو برقرار نہیں کرسکی اور قوم پرست جماعت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن 2013 میں اس نشست کو اپنے نام کیا لیکن 2018 میں یہ نشست برقرار نہیں رکھ سکی، اس نشست پر کامیاب رہنے والے آغا رضا نے اعلان کیا ہے کہ انکی ووٹ تبدیل کیئے گئے ہیں جبکہ رات گئے تک رزلٹ روک پر دھاندلی بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب عمومی رائے کے مطابق اس سیٹ پر قوم پرستوں میں کے مقابل میں آغا رضا کے ووٹ تقسم کا شکار تھے، جن میں انکے مقابل ایس یوسی نے لیاقت ہزارہ کا کھڑا کردیا تھا جس پر وہاں کی عوام کا ووٹ تقسیم ہوا اور قوم پرست گروہ کامیاب ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button