پاکستان

الیکشن 2018: سب کی طرح پاکستانی شیعوں نے بھی بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا

شیعیت نیوز: جنرل الیکشن 2018 میں جہاں ہر قوم ،طبقہ و فرقہ ووٹ کاسٹ کرکے اپنی ذمہ داریاں نبھارہا تھا وہیں پر شیعہ قوم نے بھی بڑی تعداد میں تبدیلی کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کرکے بہت سارے فتنوں اور فتووں کو زمین بوس کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی شیعہ عوام کو بہکانے کے لئے ایک گروہ کی جانب سے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کو حرام قرار دیا جارہا تھا، اور عوام کوگمراہ کیا جارہا تھا ، اس موقع جہاں تشیع کے نامور مراجع عظام نے پاکستانی عوام کو ڈو ٹوک الفاظ میں پاکستان میں اپنا وو ٹ کاسٹ کرنے پر تاکید کرکے اس گروہ کی سازش کو ناکام بنادیا، اور شیعہ قوم نے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر 25 جولائی کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

واضح رہے کہ یہ گروہ 2013 کے الیکشن میں سامنے آیا ہے جو الیکشن میں وو ٹ ڈالنا حرام اور پاکستان میں سیاسی نظام کو طاغوتی نظام دیتا ہے ، لیکن عوام میں انکی اس فکر کو پذائری حاصل نہیں ہوئی پائی کیونکہ جہاں تشیع کے سارے علمائے و مراجع نے اس فکرکی رد کردی ہے اور سیاسی عمل میں حصہ لینا شیعوں کے لئے کسی صورت واجب قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button