ڈی آئی خان: محرم جلوس میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دہشتگرد ضمانت پر رہا

19 جولائی, 2018 13:30

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان 2008 میں محرم الحرام کے دوران خودکش حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے تین ملزمان مقامی عدالت سے ضمانت پر رہا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نمبرIV نے 2008 میں تھانہ کینٹ کی حدود سے گرفتار تین ملزمان اعتزاز شاہ ولد ظہرشاہ سکنہ مانسہرہ، عصمت علی ولد گل میدان سکنہ کرک اورشیر زمان ولد اکبر محسود سکنہ لدھاحال طارق آباد کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کو 5 لاکھ روپے تین نفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادرکردیا ۔

ملزمان کو کینٹ پولیس نے 19جنوری 2008 میں محرم الحرام کے دوران گورنمنٹ گرلز کالج نمبر 2 نزد سنٹرل جیل کے قریب موٹرکار سے گرفتارکیا۔

اعتزاز سے 10 ہزار روپے نقد اور مختلف مدارس کے تعارفی کارڈز اور مختلف موبائل کے نمبرات، عصمت اللہ سے ایک ہزار روپے نقد اورمدارس کے کارڈز برآمد کرکے دوران تفتیش ملزمان نے محرم الحرام کے دوران خودکش حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیاتھا۔

ملزم اعتزاز ملک کی اہم شخصیت (بےنظیربھٹو) کے قتل کے واقعے میں بھی ملوث رہا تھا۔

10:08 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top