ریاست کے اندر ریاست یا ڈیپ اسٹیٹ کیا ہے ؟
سیاست اور سماجیات دونوں سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی اصطلاح ہے جوریاست پر غیر منتخب انتظامی کنٹرول کو بیان کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
یہ ایک ایسا غیر منتخب انتظامی کنٹرول ہے جو ریاست کے تمام اہم ستون فوج ،بیوروکریسی، سیکورٹی کے ادارے،یہاں تک کہ سیاسی جماعتوں تک پر اپنا اثر و رسوخ رکھتا ہے ۔
ہوسکتا ہے کہ ڈیپ اسیٹ ریاست کے بچاو اور استحکام کے لئے یا پھر ریاست کیخلاف ایک سازش کے طور پر انجام دیا جائے ۔
عام طور پر اس قسم کا کنٹرول ایک مخصوص گروہ رکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ جو ریاستی ستون بشمول میڈیا ہاوسز کے سب پر کنٹرول رکھتا ہے ،یہاں تک کہ اس ریاست کےچھوٹے بڑے فیصلے اس طاقت گروہ کے فلٹر سے گذرے بغیر ممکن دیکھائی نہیں دیتا ۔
اگر اس کی مثال تلاش کی جائے تو امریکہ میں موجود مرکزی خفیہ ایجنسی اور لاببز کوان کے گہرے اثر ورسوخ اور کنٹرول کو لیکر ڈیپ اسٹیٹ یا ریاست کے اندر ریاست کہا جاتا ہے ۔
اس کی دوسری بڑی مثال نوے کی دہائی کا ترکی ہے کہ جہاں فوج کے چند کمانڈروں نے طے کرلیا تھا کہ وہ ریاست کو لبرل ازم سے دور نہیں ہونے دینے کے لئے ہرستون پر کنٹرول رکھے گے اور جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کی سوچ کو پھیلاینگے ۔
اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ یا ڈیپ اسٹیٹ کا سب سے بڑا منفی پہلو یہ ہے کہ وہ ریاستی مفاد عامہ کو پیش نظر رکھنے کے ب
جائے اپنے مخصوص اہداف کی تلاش میں ہوتے ہیں جبکہ ریاستی اداروں اور ستون پر ان کے گہرے کنٹرول کے سبب ان کے پھلنے پھولنے کا عمل رک جاتا ہے یوں ایک مخصوص گروہ پوری ریاست کو اندر سے انتہائی مہارت کے ساتھ غیر مرئی انداز سے کنٹرول کررہا ہوتا ہے ۔