پاکستان

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حکام کو لاپتا افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا

شیعیت نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حکام کو لاپتا افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا،جمعرات کوعدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ٹھیلا لگانے والے محمد غفور سمیت 26لاپتا افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، والد محمد غفور نے بتایا میرے بیٹے کو نیو کراچی سےحراست میں لیاگیاجس کے بعد 5سال ہوگئے مگر ابھی تک کچھ بھی پتا نہیں چل سکا، وکیل نور محمد نے کہا میرے موکل کو جیل سے لاپتا گیا ہے میرا موکل کسڈی میں تھا 4حاضریوں پر آیا تھا اس کے بعد لاپتا ہوگیا، لاپتا فیصل کے وکیل نے کہا میرا موکل 16 فروری 2012 سے لاپتا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے 6 سال گزر گئے لاپتا افراد کا کیا ہوا؟ ایس ایس پی شبیر نے بیان دیتے ہوئے کہا میں اس کیس کا تفتیشی افسر نہیں ہوں،عدالت نے استفسار کیا پہلے والا تفیشی افسر کہاں ہے؟ آپ ہر سماعت پر تفیشی افسر تبدیل کیوں کرتے ہیں؟ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب پتا ہے حاضری سے 5دن پہلے افسر تبدیل کرتے ہیں، عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے تفتیش میں کونسی فائل لگتی ہے؟ اس موقع پر موجود اے جی کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ اے جی صاحب آپ بتائیں انکو کونسی فائل لگتی ہے،آپ کو پتا تو ہے نہ؟ عدالت نے ریمارکس دیئے لگتا ہے آپکو بھی پتا نہیں؟ عدالت نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام کو لاپتا افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیتےہوئے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button