پاکستان

قانون کی بالادستی کا راگ الاپنے والے عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں، اسد نقوی

شیعیت نیوز: کرپشن کے خلاف عدلیہ کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں ۔قانون کی بالادستی کا راگ الاپنے والے عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں ۔ملک لوٹنے والے قومی مجرم ہیں ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلو ں کا احترام کرنے کا درس دینے والے اپنے خلاف فیصلہ آنے پر سیخ پا ہیں ،مجلس وحدت مسلمین کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ہے ،قومی دولت لوٹنے والوں کے لئے سخت سے سخت سزاوں اور ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جانا انتہائی ضروری ہے ن لیگ ملک میں افراتفری چاہتی ہے اور عدالت سے سزا یافتہ رہنماوں کی گرفتاری کی آڑ میں ملکی اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ، گلگت بلتستان کے ڈپٹی سپیکر کے بیان کے بھی شدید مذمت کرتے ہیں ، جس میں انہوں نے نواز شریف کی محبت میں وطن عزیز کے اداروں کے خلاف ہزرہ سرائی کی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کالعدم جماعتوں کی الیکشن میں شمولیت کا نوٹس لے ،جبکہ نیشنل ایکشن پلان میں واضع طور نام بدل کر کام کرنے والی جماعتوں پر پابند ی عائد کی گی اس کے باوجود کالعدم جماعتیں اور ان کے قائدین الیکشن لڑ رہے ہیں ، یہ کس قانون کے تحت ہو رہا ہے دہشت گردوں کو قانون ساز اداروں میں کس پالیسی کے تحت لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔مجلس وحد ت مسلمین پاکستان ملک میں تکفیریت اور عسکریت پسندی کے خلاف ہے اور مذہب کے نام پر ووٹ لینے کی مخالفت کرتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button