پشاور دھماکہ دہشتگردوں کو ریلیف دینے کا نتیجہ ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

11 جولائی, 2018 08:29

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربرا ہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اے این پی کی کارنر میٹنگ میں طالبان دہشتگردوں کے دھماکے کی پروزمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو الیکشن کے لئے راتوں رات شیڈول فور سے نکال کر کھلی چھٹی دینے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کو داو پر لگانے والے ایسے حادثات کے ذمہ دار ہیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے شہداٗ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں اور انکے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے والے قوم کے سامنے جواب دہ ہیں۔

5:58 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔