ایران

اسرائیل کے خلاف ایرانی صدر کا بیان قابل تعریف اور باعث فخر ہے ،جنرل قاسم سلیمانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے سوئیزرلینڈ کے دورے کے دوران اسرائیل کے خلاف ایرانی صدر حسن روحانی کے بےباک بیان کو قابل قدر اور قابل تعریف قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی صدر کا اسرائیل کےخلاف بیان ایرانی قوم کے لئے باعث فخر اور مایہ ناز ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی نے صدر حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تیل کے بارے میں امریکی دھمکی کے جواب میں بھی آپ کا جواب قابل قدر اور لائق تحسین ہے اگر ایران کا تیل فروخت نہیں ہوگا تو پورے خطے کے تیل کے فروخت کی کوئی ضمانت نہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی نے صدر حسن روحانی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ آپ کے صحیح، مدبرانہ اور بروقت بیان کے سلسلے میں میں آپ کے ہاتھوں کو بوسہ دیتا ہوں ۔ آپ نے اپنے حکیمانہ بیان کے ذریعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور امت مسلمہ کو سرافراز اور خوشحال کیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر حسن روحانی نے کل سوئیزرلینڈ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائيل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت غاصب ، غیر قانونی ، ناجائز اور جعلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button