ایران

امریکا ایران کے خلاف کارروائی کرنے کے قابل نہیں آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خطاب کا پاکستان اور ہندوستان کے ذرائع ابلاغ اور اخبارات میں بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

پاکستان سے شائع ہونے والے اخبار،ویب سائٹ اور دنیا ٹیلی ویژن چینل کی خبر اور شہ سرخی اس طرح ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکا کی جانب سے معاشی دباو کا مقصد ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کرنا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ اینے امریکا اور عرب ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان سے شائع ہونے والے اخبار ایکسپریس لکھتا ہے

 آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف تنہا کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کے قابل نہیں ہے اگر قابل ہوتا تو اپنے اتحادیوں کی مدد نہ لیتا۔

انہوں نے فرمایا کہ امریکا ایران پر اقتصادی پابندیاں لگا کر اسے تنہا کرنا چاہتا ہے اور مالیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کو حکومت کے خلاف کرنے کی کوشش کررہا ہے اورامریکا اپنے اتحادیوں کی مدد سے ایران میں انتشار پیدا کر رہا ہے۔ اگر امریکا کارروائی کرنے کے قابل ہوتا تو خطے میں اپنے اتحادیوں کی مدد نہ لیتا۔

ہندوستان سے شائع ہونے والے اخبار انقلاب

روزنامہ انقلاب لکھتا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ایرانی عوام کو حکومت کے مخالف کرنا جاہتا ہے۔

انہوں نے فرمایا کہ امریکہ ایرانی قوم کو حکومتی نظام سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود امریکا اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کرےاس لئے کہ پہلے بھی 6 امریکی صدور ایران کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں اور اب بھی امریکا اپنی کوششوں میں ناکام رہے گا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button