مقبوضہ فلسطین

واپسی مارچ نے اسرائیلی سازشوں کو خاک میں ملادیا ہے، حماس

حماس کے ترجمان حازم قاسم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کا واپسی مارچ ایک عظم مملکت کے نقوش کو واضح کر رہا ہے اور ہرجگہ آباد فلسطینی اس کے ذریعے تاریخی سرزمین فلسطین سے جڑتے چلے جارہے ہیں۔اس بیان میں آیا ہے کہ واپسی کے حق میں جاری مظاہروں کا یہ تسلسل اس بات کی علامت ہے کہ غزہ، غرب اردن، انیس سو اڑتالیس کے م‍قبوضہ علاقوں اور ہر جگہ مقیم فلسطینی آپس میں متحد ہیں اور ان کا مستقبل ایک دوسرے سے منسلک ہے۔تیس مارچ سے شروع ہونے والا فلسطینیوں کا ہفتہ وار واپسی مارچ بدستور جاری ہے اور جمعے کو چودھویں ہفتے بھی ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر مظاہرے کیے ہیں۔اس ہفتے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ میں کم سے کم دو فلسطینی شہید اور تین سو دس دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں متعدد امدادی کارکن اور نرسیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button