آپریشن رد الفساد،سبی میں 5 دہشتگرد گرفتار

29 جون, 2018 09:33

شیعیت نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے ضلع سبی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی آپریشن کئے ۔ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں، راکٹ، آر پی جی اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، اسلحہ خفیہ مقامات پرزیرزمین چھپایا گیا تھا۔

8:15 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔