لبنان

شام کا بحران، امریکی صہیونی عربی سازشوں کا نتیجہ ہے: شیخ حمود

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی یونین برائے علمائے مزاحمت کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے زور دے کر کہا کہ جو کچھ شام میں ہو رہا ہے وہ سب امریکہ اسرائیل اور عربی ریاستوں کی گندی سازشوں کا نتیجہ ہے۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یونین برائے علمائے مزاحمت کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے لبنان میں قطر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ شام کا بحران، آزادی یا نظام میں تبدیلی کی غرض سے ایک قسم کا قومی انقلاب ہے وہ سخت غلطی کا شکار ہیں۔

اہل سنت کے اس ممتاز عالم دین نے مزید کہا: شام کی جنگ میں جس جس کا ہاتھ رہا ہے وہ یہ اعتراف کرے کہ جو کچھ اس ملک میں ہوا ہے وہ صرف امریکہ، صہیونی ریاست اور بعض عربی ریاستوں کی علاقے میں جاری گندی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ممالک مختلف طرح کا اسلحہ اور بے انتہا پیسہ دھشتگرد ٹولوں کے اختیار میں دیتے ہیں تا کہ وہ مسلم ممالک میں قتل و غارت کا بازار گرم کریں۔
اس سنی عالم دین نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ لبنان میں شیعہ سنی اتحاد ہی اس ملک کی سالمیت کے تحفظ کا باعث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button