سعودی ولی عہد کی امریکی صدر کے داماد سے ملاقات

21 جون, 2018 09:19

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے یہودی داماد ،خصوصی نمایندے اور مشرق وسطیٰ کے مشیرجیرڈ کوشنر نے ملاقات کی ہے جس میں اسرائیل اور فلسطین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدرٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنراور خصوصی نمایندے گرین بلیٹ نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اوراسرائیل و فلسطین امن عمل اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کے دورے سے پہلے امریکی صدر کے داماد اور نمائندے نے اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی تھی ۔

2:35 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔