پاکستان

مذہبیِ ،سیاسی اور طلبہ تنظیمیں آل سعود کی ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھائیں،آئی ایس او پاکستان

شیعیت نیوز: آئی ایس او پاکستان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے یمن کے خلاف جنگ میں شیطانی قوتوں کے اتحاد اور جارحیت کو خوفناک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مشرق وسطی میں امن و استحکام کو نابود کرنا چاہتے ہیں عالم اسلام کو دفاع کے حرمین کے نام پر ورغلایا جا رہاہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے شیعہ سنی تمام مسلمان دفاع حرمین کے لئے متحد ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن میں فوجی مداخلت کرنے والوں کو غزہ کا محاذ کیوں نظر نہیں آتا جو عالم اسلام کو مدد کیلئے پکا رہے ہیں انکی دادرسی نہیں کی گئی جبکہ جن کے مدد کیلئے ایک گولی تک نہیں بھیجی گئی انہوں نے اسلامی ممالک کی جانب سے آل سعود کی حمایت پر کہا کہ اسلامی ممالک کی افواج کو یمن بھجوا کر استعمار دوستی کا ثبویت دیا گیاانہوں نے میڈیا پر یمنی مسلمانوں کیلئے لفظ باغی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اپنے حقوق کی جہد مسلسل کرنے والوں کو باغی کہنا سراسر ناانصافی ہے یمنی مسلمانوں نے امریکی پٹھو کی حکومت کا خاتمہ کیا اور متحد ہیں ۔یمن کے مظلومین 38سال سے آل سعود کے مظالم کا شکار ہیں انہوں نے ہمیشہ ظلم کا جواب مظلومیت سے دیا ۔مرکزی صدر نے کہا کہ آل سعود کی یمن کے خلاف حالیہ جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری یمن پر آل سعودکے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کے بارے میں غیر جانبدار تحقیقات کرائیں۔مرکزی صدر نے پاکستان میں تمام مذہبی اور طلبہ تنظیموںسے اپیل کی ہے کہ وہ آل سعود کی ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button