یمن

یمن میں طاقت کا توازن تحریک انصاراللہ کے حق میں تبدیل ہوا ہے، ترک تجزیہ نگار

شیعیت نیوز: ’’سلیم یاسین‘‘نےمقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ یمنی عوام کی استقامت کےسامنے سعودی عرب کی مسلسل شکستوں کے بعد سعودی حکام اب بوکھلائے ہوئے ہیں اس لئے وہ عرب دنیا کے غریب ترین ملک پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں کی مسلسل بمباری کے باوجود یمن کے مقاومتی فورسز نے سعودی عرب کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی وہابی رژیم نے واشنگٹن اور بعض علاقائی حکومتوں کی گرین سیگنل ملنے کے بعد اس اُمید پر یمن پر جارحیت کی کہ وہ چند ہفتوں میں ہی اس اسٹریٹجک ملک پر قبضہ کرلےگا لیکن مقاومتی فورسز نے آل سعود رژیم پر کاری ضربیں لگائی ۔

انہوں نے تاکید کی کہ یمن کی موجودہ صورتحال سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ علاقے میں طاقت کا توازن تحریک انصاراللہ کے حق میں تبدیل ہوا ہے جبکہ مفروریمنی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں دوبارہ لانے کی سعودیہ کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں وسیع پیمانے پر سعودی مخالف مظاہروں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاراللہ کو یمنی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اوروہ جارحین کاقلیل وسائل ہونے کے باوجود مقابلہ کرنے کو ہر وقت آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button