پاکستان

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا گیا، شہر شہر القدس ریلیوں کا اہتمام

شیعیت نیوز: یوم القدس پر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں یوم القدس ریلی نمائش چورنگی سے شروع ہو کر تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ لاہور میں اسلام پورہ سے اسمبلی ہال تک القدس ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ اسلام آباد میں یوم القدس ریلی نادرا چوک سے سرینا چوک تک نکالی گئی۔ ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی تعینات تھے۔

ملتان میں شاہ گردیز سے نکالی گئی ریلی گھنٹہ گھر چوک پر ختم ہوئی، ریلی سے خطاب میں علماء نے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا۔

فیصل آباد میں جامع مسجد گول سے تحفظ الحرمین الشرفین ریلی نکالی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ ہر قیمت پر قبلہ اول کو آزاد کرائے گی۔

اسی طرح ملک کے گوش و کنار میں یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی جلسے و جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button