پاکستان

کالعدم تحریک طالبان کا خطرناک دہشتگرد کراچی سے گرفتار

شیعیت نیوز:  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس نے سٹی ریلوے کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر رحمت علی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ایس ایس پی جنید احمد شیخ کے مطابق دہشت گرد نے دوران تفتیش بتایا کہ سال 2009 میں ضلع بونیر میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کنگر گلی میں پولیس چوکی کو بم سے اڑایا اور اسلحہ و ایمونیشن و سرکاری موبائل لیکر فرار ہوگئے ، دہشت گرد نے بتایا کہ سال 2009 میں ضلع بور میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ضلع بونیر جوڑ کے ایف سی کیمپ پر حملہ کیا اور چوکی پر قبضہ کرلیا جو کہ ایک ماہ تک قائم رہا بعد میں آرمی آپریشن شروع ہونے پر چوکی خالی کرکے فرار ہوگئے تھے ، دہشت گرد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ضلع بونیر جوڑ بازار چوک پر ایک شخص کو اغواءکیا جو ایف سی کیلئے مخبری کرتا تھا اور اسکو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا تھا ،آرمی آپریشن شروع ہونے کے بعد ضلع بونیر سے بھاگ کر کراچی آگیا تھا اور کراچی میں مختلف علاقوں میں مکانات بدل بدل کر رہائش اختیار کرتا رہا ہے ، دہشت گرد سال 2009 سےکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں سے فنڈنگ بھی کرتا رہاہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button