پاکستان

پاکستا ن اور ایران کے مابین دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینا چاہئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

شیعیت نیوز: چیئرمین سینیٹ پاکستان محمد صادق سنجرانی نے پاکستا ن اور ایران کے مابین دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے پارلیمانی، تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نے بین الاقوامی معاملات میں ایران اور پاکستان کے درمیان ہماہنگی اور تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے توسیع کے لئے اپنے عزم اور آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے مابین تاریخی تعلقات کی بنیادیں مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پر رکھی گئیں ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزیدمستحکم ہوگئی ہیں۔

ملاقات میں فریقین نے دفاعی اقتصادی سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مختلف پہلوؤں کا جایزہ لیا.

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہا ؤ س میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو پارلیمانی روابط کے ذریعے مزید آگے بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین بین الاقوامی سطح پر تعاون کو سراہا اور کہا کہ حالیہ چند برسوں میں دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں مزیدفروغ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایران کے سفیر نے چیئرمین کے خیالات کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button