پاکستان

نواز شریف پاک فوج کو متنازعہ بنا کر امریکہ اور بھارت کا ایجنڈا پورا کر رہا ہے، حامد رضا

شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ پاک فوج اور عدلیہ پر حملہ آور ہے، نواز شریف الطاف حسین کے راستے پر چل رہا ہے، قوم الیکشن میں شیر کو گیدڑ بنا دے گی، جمہوریت کے نام پر پاک فوج کیخلاف سازشیں کرنیوالے ناکام و نامراد ہوں گے، ن لیگ کا حشر بھی ایم کیو ایم جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ مضبوط فوج ہی پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کی ضمانت ہے، محب وطن قوم فوج اور عدلیہ سے لڑنے والوں کو ووٹ نہیں دے گی، نواز شریف پاک فوج کو متنازعہ بنا کر امریکہ اور بھارت کا ایجنڈا پورا کر رہا ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 نشستوں پر سیٹ ٹو سیٹ ن لیگ کا مقابلہ کریں گے۔ قوم ن لیگی امیدواروں سے ختم نبوت اور پاک وطن سے غداری کا سوال پوچھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ شریف خاندان خاکی نہیں آفاقی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت میں آ چکا ہے، نواز شریف پر ختم نبوت اور پاک وطن سے غداری کا داغ کبھی نہیں مٹ سکے گا، نواز شریف مسلسل پاک فوج پر جھوٹے الزامات لگا کر ریاست سے بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ نیب سستی روٹی سکیم اور دانش سکولز کے منصوبوں کی تحقیقات کروائے۔ پنجاب کے ہر نمائشی منصوبے میں لمبا مال کمایا گیا ہے۔ نواز شریف سیاست کا متروک کردار بن چکا ہے۔ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ اور تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں ق لیگ اور جنرل مشرف کے لوٹوں کو ن لیگ میں شامل کرنیوالے آج کس منہ سے لوٹوں کی بات کر رہے ہیں، ہارس ٹریڈنگ والی چھانگا مانگا سیاست نواز شریف نے متعارف کروائی۔ ووٹوں کی خرید و فروخت کرنیوالے ووٹ کو عزت نہیں دے سکتے، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں اور ابن الوقتوں کا ٹولہ ہے، ہم نے الیکشن کی بھرپور تیاری کر لی ہے۔ ختم نبوت کے پروانے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے۔ قوم لیگی امیدواروں سے ختم نبوت اور وطن سے غداری کا جواب مانگے گی۔ نواز شریف کا بیانیہ امریکہ اور بھارت میں تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button