ایران

امام خمینی نے ایرانی قوم کو استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا

ایرانی تاریخ چودہ خرداد کی مناسبت سے جاری کئے جانے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو ظلم و استبداد کے مقابلے میں استقامت اور مظلوموں کی حمایت کرنے کا سبق سکھایا ہے اور اس استقامت و پامردی نے ایرانی قوم کو قومی عزت و وقار کی چوٹی پر پہنچایا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے اپنی مضبوط ایمانی قوت اور روح کی پاکیزگی سے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسے مضبوط و مستحکم بنایا۔
واضح رہے کہ چودہ خرداد اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی انتیسویں برسی ہے۔
ہر سال اسی مناسبت سے ایران اور دنیا کے مختلف علاقوں کے لاکھوں لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر آپ کی شخصیت کو خراج عقیدپ پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر برسی کے پروگرام بھی منعقد ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button