پاکستان

ڈیرہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،اندھا دھند فائرنگ

شیعیت نیوز: کلاچی درابن روڈ بائی پاس پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔ تھانہ کلاچی کی حدود میں درابن روڈ بائی پاس پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم دہشتگر د و ں نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، کلاچی پولیس نے ایس ایچ او محمد بشارت کی مد عیت میں نامعلوم دہشتگر د وں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ فائرنگ سے پولیس محفوظ رہی۔ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button