مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس حادثے کا شکار/ 9 زائرین جاں بحق

19 مئی, 2018 09:11

مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الحجرہ روڈ پر مکہ سے مدینہ عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس ڈارئیور کے قابو سے باہر ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک ہے تاہم ابھی تک کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

10:35 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔