سعودی عرب

سعودی عرب کی حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھر پور حمایت

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان کی جانب سے بڑے شیطان امریکہ کا بھر پور تعاون اور حمایت کا سلسلہ جاری ہے خادم الحرمین نے امریکہ کی جانب سے لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ، ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے جس میں اسے سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے امریکہ اور سعودی عرب نے ملکر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کا اقدام اسرائیل کو بچآنے کی ناکام کوشش ہے۔ واضح رہے کہ لبنانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان کو واضح حمایت حاصل ہوئی ہے اور 10 دن بعد ہی سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو خطے کے امن کے لئے بھی بڑا خطرہ قراردیدیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button