لبنان

امام خمینیؒ نے عمل سے ثابت کر دیا کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے:شیخ نعیم قاسم

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینیؒ نے سب سے پہلا قدم یہ اُٹھایا کہ اسرائیل کی سفارت کو فلسطین کے سفارت میں بدل دیا تا کہ اعلان کر دیں کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری ’’شیخ نعیم قاسم‘‘ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینیؒ نے سب سے پہلا قدم یہ اُٹھایا کہ اسرائیل کی سفارت کو فلسطین کے سفارت میں بدل دیا تا کہ اعلان کر دیں کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے فلسطین کی آزادی کی راہ میں بہت قربانی پیش کی ہے کہ جس میں سن 2000ءاور2006ء کے آپریشن کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔موصوف نائب سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت نئے مرحلہ میں امریکہ ، صیہونی حکومت اور اس کے نوکر و غلام سے مقابلہ میں مقاومتی فرنٹ کی نئی کامیابی کی شروعات ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلہ کا اصلی مقصد تمام فلسطین کی آزادی ہے اور اس کیلئے فلسطین کے تمام گروہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ کم سے کم اتحاد و یکجہتی کا عملی نمونہ پیش کریں ۔

شیخ نعیم قاسم نے مزیدعرب حکام کی طرف سے صیہونی حکومت کے ساتھ عادی رابطہ کے اقدام کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ عادی رابطہ برقرار کرنا فلسطینیوں کی حمایت سے فرار کرنے کے مترادف ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button