لبنان

صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کیخلاف لبنان میں احتجاج

شیعیت نیوزمانٹیرنگ ڈیسک :فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم، نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی عالمی سطح پر مذمتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔لبنان میں مقیم ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں نے مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی لبنان کی سرحدوں پر ایک بڑا مظاہرہ کر کے فلسطینیوں کے واپسی مارچ کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا- لبنان میں پناہ گزیں ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی گروہوں اور تنظیموں کی کال پر یوم نکبہ پر فلسطینیوں کے واپسی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی پر شدید احتجاج کیا۔
یہ مظاہرہ لبنان کے سرحدی علاقے ارنون میں کیا گیا- فلسطینی مظاہرین نے غزہ کے محصور باشندوں کے لئے کہ جنھیں صیہونی فوج ان دنوں بے دردی کے ساتھ خاک و خون میں غلطاں کر رہی ہے، اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین، لبنان اور حزب اللہ کےپرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button