مقبوضہ فلسطین

فلسطین پھر لہولہان، اسرائیلی دہشتگردوں کی فائرنگ سے52 شہید، 2410

شیعیت نیوز: اسرائیلی غاصب فوج نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں صبح سے اب تک 52 افراد شہید اور خواتین اور بچوں سمیت 2410 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی مسلمانوں کی صہیونیوں کیساتھ جھڑپیں جاری ہیں جہاں جارح فوج نہتے مظاہرین پر براہ راست شیلنگ کررہی ہے، جھڑپوں سے وقتا فوقتا اپڈیٹ کیا جائیگا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ صہیونی غاصب فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے 52کو شہید اور سینکڑوں نہتے مسلمانوں کوزخمی کردیاہے۔

ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے غاصب فوج کے خلاف مظاہرے کئے آل یہود نے مظاہرین پر گولیاں برسا کر درجنوں نہتے مسلمانوں کو خاک و خوں میں غلطاں کردیا۔

واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سرحد میں حماس کی جانب سے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاج کے دوران جب کشیدگی بڑھی تو مظاہرین نے پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سیکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی فوج سے تصادم ہوا جبکہ سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر پانچ مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع تھے۔

دوسری جانب سے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے ٹائرز کو نذر آتش کیا اور سرحد پر تعینات فوج پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فوج کی جانب سے فائر کھول دیا گیا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں کے آغاز سے اب تک 98 فلسطینی شہید اور 8000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button