مقبوضہ فلسطین

واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 1 شہید،170 زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید اور ایک سو ستر زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں نے غزہ البریج ٹاؤن میں ایک فلسطینی بچے کے سر میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ فلسطینی نوجوانوں نے فلم بنانے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔
اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کی برسی، یوم نکـبت کی آمد سے قبل غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں۔
پچھلے سات ہفتے سے جاری واپسی مارچ پر اسرائیل کی بربریت میں چون فلسطینی شہید اور نو ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button