مقبوضہ فلسطین

فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل پر شام کے میزائلی حملوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کرکے مسلمانوں بالخصوص فلسطینی مزاحمتی تنظیموں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے ۔

فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر جوابی کارروائی شام کا حق ہے اور وہ زمانہ گزر گیا جب اسرائیل حملے کرکے بھاگ جاتا تھا ۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے بھی کہا ہے کہ شام نے آج تک صبر کام مظاہرہ کیا لیکن اب پیمانہ صبر لبریز ہوگیا اور اس نے اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کا آج منہ توڑ جواب دے کر ثابت کردیا ہے کہ اب اسرائیل کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

محاذ آزادی فلسطین نے بھی اسرائیل پرشام کے جوابی حملوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں نے اسرائیل پر شام کے جوابی فوجی حملے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل شام نے اسرائیلی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مقبوضہ علاقہ جولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر درجنوں میزائل فائر کئے ہیں۔ میزائلی حملوں سے صیہونی موت کے خوف سے پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے جبکہ بعض صیہونی اسرائیل چھوڑ کر فرار کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button