پاکستان

شمالی وزیر ستان میں تکفیر ی دہشتگردوں کا 2 اسکولوں پر حملہ

شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان میں تکفیری عسکریت پسندی ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگی، اوتکفیری ر عسکریت پسندوں کی جانب سے 2 اسکولوں پر بم حملہ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سکولوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میر علی کی تحصیل کے علاقے سکول میں قائم طالبات کے مڈل اسکول پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول کی بیرونی دیوار تباہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسی علاقے میں طالبات کے ایک اور مڈل اسکول کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ تاہم اس بارے میں جب مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بم حملے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ آپریشن ضرب عضب سے قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے شمالی وزیرستان اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں طالبات کی درس گاہوں کو بم سے اڑانے کا سلسلہ جاری تھا، جس کے سبب فاٹا میں جون 2014 میں اسکولوں اور کالجز میں طالبات کی تعداد میں تشویشناک حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب سے قبل، 10 سال کے عرصے میں طالبات کے 1500 اسکول بم دھماکے سے تباہ کیے گئے اور صرف ایک اسکول میں تعلیم کا سلسلہ جاری تھا جو انتہائی سکیورٹی کے علاقے میں قائم تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button