مشرق وسطی

شام میں دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں، متعدد دہشتگرد ہلاک

شام میں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ دو دہشت گرد گروہوں میں خونریز لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو طرف سے درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لڑائی قسد گروہ اور قوات النخبہ گروہ سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان ہوئی ہے ۔

لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب قسد گروہ نے النخبہ گروہ کے ایک اہلکار سے ہتھیار زمین پر رکھنے کا مطالبہ کیا۔ یہ لڑائی دیر الزور کے جنوب مشرق میں ابو حمام علاقے میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ خالد معراتی معروف ابولہب جنوبی ادلب کے علاقے خان شیخون میں اپنے ہی گروہ کے مخالف عناصر کے ہاتھوں مارا گیا تھا جبکہ تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ اور نام نہاد قاضی شرع عبداللہ المحیسنی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا تھا۔ قاتلانہ حملے کے بعد مذکورہ دہشت گرد گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی تھی۔اس سے پہلے صوبہ ادلب میں تحریر الشام کا ایک سرغنہ کفر بطیخ، جیش الاحرار کا مقامی سرغنہ ابوسلیم بنش، شام مخالفین نامی دہشت گرد گروہ کے خفیہ نیٹ ورک کا سرغنہ مصطفی حاج علی بھی نا معلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button