لبنان

حزب الله بن سلمان کو لبنان میں مداخلت نہیں کرنے دے گی:شیخ علی دعموش

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے کہاہے کہ حزب الله لبنان ہرگز محمد بن سلمان کو لبنان کے داخلی مسائل میں مداخلت اور لبنان پر مسلط نہیں ہونے دے گی ۔ حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے جنوب ‘میفدون’ میں ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ حزب الله لوگوں کو بخوبی آگاہ کرنے کے بعد الیکشن میں اتری ہے اس کے برخلاف المستقبل پارٹی نئے الیکشن قوانین سے خوف زدہ ہے اور اسی بنیاد پر ملک کا ماحول خراب کرنے میں مصروف ہے ۔

انہوں نےمزید کہاکہ الیکشن کے نتائج کی بہ نسبت تشویش المستقبل پارٹی کا حق ہے کیوں کہ اس نے ماضی میں جز جھوٹے وعدے کے ، لبنان کی استقلال اور حق حاکمیت کے حوالے سے کچھ بھی انجام نہیں دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button