جشن ولادت امام زمانہ عج کی برکت، کوئٹہ میں کامیاب مذاکرات، پانچ لاپتہ مومنین بازیاب
شیعیت نیوز: قائم آل محمد حضرت بقیۃ الاعظم عج کی ولادت کے بابرکت موقع پر مومنین پاکستان کو کئی غم سہنے کے بعد نئی خوشخبری حاصل ہوئی ہے، جس میں سے ایک کوئٹہ کے مومنین کی استقامت سے آرمی چیف کی کوئٹہ آمد اور مذاکرات کی کامیابی اور دوسری کئی سالوں سے لاپتہ پانچ شیعہ جوانوں کی بازیابی ہے، البتہ ان میں سے دو کو رہائی مل گئی ہے جبکہ تین پر مختلف جھوٹے کیسز ڈال کر انہیں عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ۳ روز سے جاری احتجاجی تحریک نیمہ شعبان میں اپنے اختتام کو پہنچی جب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کوئٹہ جاکر مظاہرین سے مذاکرات کیئے اور انہیں سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی۔
دوسری جانب نیمہ شعبان کی رات کئی سالوں سے لاپتہ دو شیعہ جوانوں کو بھی بازیاب کروالیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ سید تصور حسین رضوی کی شب وروز محنت اور کاوشوں کی بدولت وقار حیدر (چنیوٹ ) اور عشرت عباس(کراچی) سی ٹی ڈی کی قید سے رہا ، دونوں اسیر تصورحسین رضوی ایڈووکیٹ کے ہمراہ انچولی امام بارگاہ گئے اور شکرانہ ادا کیا۔
اسطرح تین دن قبل ہی تین مزید شیعہ لاپتہ جوانوں کو عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے، جن پر جھوٹے مقدمات عائد کیئے گئے ہیں، سالوں سے گمشدہ یوسف شاہ، اکبر علی اور معصوم نقوی کو سی ٹی ڈی نے ظاہر کردیا ہے ۔