پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق صدر رحمان شاہ گذشتہ رات سے لاپتہ

شیعیت نیوز: آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید رحمان شاہ گذشتہ رات سے لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رحمان شاہ کو گذشتہ رات جبراً اغوا کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ انکو سادہ لباس میں ملوس افراد نے اغوا کیا ہے، ابھی تک ان سے رابط نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سید رحمان شاہ کےبھائی کو جوکہ ایم ڈبلیو ایم کے سابق رہنما تھے انہیں بھی نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا ،تاہم اگلے روز وہ بازیاب ہوگئے تھے۔

رحمان شاہ کا تعلق ضلع سکھر سے ہے وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر رہے چکے جبکہ آجکل وہ سندھ کی سیاست میں متحرک تھے۔

دھیاں رہے کہ اس وقت ملک سے کئی شیعہ رہنماء اور علماء سمیت نوجوان لاپتہ ہیں، سید رحمان شاہ کا اغوا بھی اسی سلسلے کا تسلسل محسوس ہورہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button