پاکستان

کوئٹہ شیعوں کی مقتل گاہ: مزید دو شیعہ مسلمان داعش نے شہید کردیے

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں دہشتگردوں‌ کی فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ مسلمان شہید ہوگئے۔ ہفتے کی صبح کوئٹہ کے علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر دہشتگردوں نے الیکڑک ورکس کی دوکان پر بیٹھے دو شیعہ مسلمانوں جعفر علی اور محمد علی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جعفر علی معمول کے مطابق کوئٹہ کے مرکزی علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر واقع اپنی الیکڑک ورکس کی دوکان پر موجود تھے کہ دہشتگردوں نے جعفر علی اور ان کے شاگرد محمد علی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ یاد رہے کوئٹہ میں آئے دن شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومتِ پاکستان کے قائم کئے گئے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ برسوں میں کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کے 509 افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button