دنیا

ایران کے ساتھ’’ غلط معاہد ہ‘‘معاہدہ نہ ہونے سے بہتر ہے:انجیلا میرکل

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ایرانی جوہری معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ’’غلط معاہدہ‘‘ طے پانے والے معاہدہ سے نہ ہونا بہتر ہے ۔

میرکل کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی معاہدے پر عمل درآمدگی کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے تاکہ معاہدے پر تمام اطراف کے عمل کو یقینی بنایا جائے،انجیلا کے بقول میں اسرائیلی تحفظات کو سمجھتی ہوں مگر ایران کے ساتھ موجودہ جوہری معاہدہ نہ ہونے سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری معاہدے کے سخت ترین مخالف ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو دعویٰ کرتے ہیں کہ ایرانی جوہری معاہدے سے اسرائیل کو ایران سے لاحق خطرات ختم نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ معاہد طے کرنے والے روس،چین،برطانیہ،فرانس اور جرمنی معاہدے کی بھر پور حمایت کررہے ہیں جبکہ امریکہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد معاہدے سے بے بنیاد وجوہات کی بنا پر دستبردار ہونے پر غور کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button