بلتستان: شیخ حسن جعفری کا عدالت عظمٰی سے بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ

21 اپریل, 2018 10:27

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے نامور عالم دین امام جمعہ و جماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عدالت عظمٰی سے سوموٹو ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکردو شہر اس وقت بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہری نظام درہم برہم ہے، لوگوں کا کاروبار چل رہا ہے اور نہ ہی گھریلو صارفین کو بجلی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی بحران کے باعث ایف ایس سی کے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلبہ و طالبات ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے سابق آفیسروں کی کرپشن کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچ گئے ہے کیونکہ انہوں نے معاملات ٹھیک کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ شیخ حسن جعفری نے عدالت عظمٰی سے لوڈشیڈنگ کیخلاف سوموٹو ایکشن لیکر شفاف تحقیقات کرکے بجلی بحران کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

6:57 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔