لبنان
شام پر امریکی حملے کے اخراجات سعودی عرب فراہم کررہا ہے:شیخ نبیل قاووق
حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے شام پر حملے کے سلسلے میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو چک ادا کردئے ہیں سعودی عرب اسلامی ممالک کے خلاف امریکہ اور مغربی ممالک کو تعاون فراہم کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ، شام میں جاری جنگ کے اخراجات امریکہ کو ادا کررہا ہے ۔ شیخ قاووق نے کہا کہ سعودی عرب اربوں ڈالر کے ہتھیاروں مسلمانوں کے قتل عام کے لئے خرید رہا ہے اسے فلسطین کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس کی پوری توجہ یمن میں مسلمانوں کے قتل عام اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔