ایران

شام پر حملے کے امریکی ، فرانسیسی صدور اور برطانوی وزير اعظم مجرم ہیں۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید مبعث کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام اور غیر ملکی سفیروں سے ملاقات میں شام پر امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: امریکی ، فرانسیسی صدور اور برطانوی وزير اعظم مجرم ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عربی اور اسلامی ملک شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملے کو مجرمانہ حملہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران ماضی کی طرح شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ایران شام ، فلسطین اور لبنان میں اسلامی مزاحتمی تنظیموں کے ساتھ ملکر خطے میں امریکہ کو اس شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام بنادےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شام پر مغربی ممالک کی فوجی یلغار فلسطینیوں کے قہر و غضب سے اسرائیل کو بچانے کی ایک ناکام کوشش ہے فلسطینیوں کی اسرائیل پر فتح یقینی ہے اوروہ دن دور نہیں جب فلسطینی اپنے وطن میں آباد ہوں گے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر امریکہ خطے میں غیر قانونی طور پر موجود ہے تو ایران بھی شام ، عراق اور خطے میں وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر قانونی طور پر موجود ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ماضی میں فلسطینی قوم کو کمزور بنادیا گيا تھا اور وہ صرف پتھروں سے اسرائیل کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرتے تھے لیکن آج وہی فلسطینی قوی اور مضبوط ہوگئے ہیں اور وہ اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا جواب راکٹوں اور میزائلوں سے دیتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید مبعث کو توحید ، علم و قدرت ، الہی فیوض و برکات اور ہدایات کی طرف باز گشت پر مبنی عید قراردیتے ہوئے فرمایا: توحید کلی اصول پر مشتمل مجموعہ کا نام ہے جس میں ظلم و بربریت کے خلاف مقابلے پر تاکید کی گئي ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ 40 برسوں میں ایرانی قوم اور حکومت کی استقامت کی طرف اشارہ کرتےتہوئے فرمایا: ایران نے گذشتہ 40 برسوں میں استقامت اور پائداری کامظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کے تمام گھناؤنے اور شوم منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے اور انھیں عقب نشینی اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حق و باطل کا معرکہ ابتدا سے جاری ہے اور جاری رہےگا اور اللہ تعالی حق کے ساتھ ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی یقینی طور پر باطل پرست ہیں اور باطل پرست قوتوں کے خلاف مظلوموں کی جد وجہد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button