لبنان

صہیونی ریاست شام پر ممکنہ حملے کے خلاف حزب اللہ اور ایران کے رد عمل سے سخت خوفزدہ

صہیونی ریاست اس بات سے سخت خوفزدہ ہے کہ شام پر اگر امریکہ کی سرپرستی میں کوئی جنگی اقدام کیا گیا تو کہیں سید حسن نصر اللہ حزب اللہ کو میدان جنگ میں وارد ہونے کا حکم نہ دے دیں۔

صہیونی حکام ایک طرف سے شامی حکومت کی سرنگونی کی خوابیں دیکھ رہے ہیں اور امریکہ سے شام پر حملے کی مانگ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سے سخت خوفزدہ ہیں کہ کہیں سید حسن نصر اللہ حزب اللہ کو مقابلے کا حکم نہ دے دیں۔
عبرانی زبان کے اخبار “معاریو” نے صہیونی حکام سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ حزب اللہ امریکہ کی سرپرستی میں شام پر ممکنہ حملے میں دخالت نہ کرے۔
انہوں نے حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے: “ہم جنگ کے میدان کو وسعت نہیں دینا چاہتے یہ واقعہ (شام پر حملہ) اگر رخ پاتا ہے تو نصر اللہ کو جان لینا چاہیے کہ ان کی سرنوشت بشار الاسد سے مختلف نہیں ہو گی اور انہیں بھی سنگین قیمت چکانا پڑے گی”۔
دوسری جانب سے صہیونی حکام شام کی حمایت میں ایران کے بھی میدان جنگ میں داخل ہونے سے لرزہ بر اندام ہیں اور حالیہ دنوں متعدد بار ایران کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر ایران شام کی حمایت میں آگے نکلے (کہ یقینا نکلے گا) تو بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ۶ سال سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت عالمی استکباری طاقتیں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکے ہیں لیکن تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button