یمن

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا جواب جیزان پر میزائلی حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے صنعتی شہر جیزان پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان پر بیلسٹک میزائل بدر-1 سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فورسز نے کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع پر میزائل زلزال – 2 سے حملہ کرکے ثابت کیا تھا کہ سعودی عرب کا دارالحکومت یمنی فوج کے میزائلوں کی زد میں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرزمین پر یمنی فوج کے میزائل حملوں میں نئے عیسوی سال 2018 کے آغاز سے شدت آگئی ہے۔ سعودی حکومت کے ذریعے اس ملک کے ہمہ جانبہ محاصرے اور پے در پے حملوں کے باجود یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی دفاعی طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے 26 مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کا آغاز کیا تھا جو اب بھی جاری ہے اور اس جارح حکومت نے عرب کے اس غریب ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔

تحریک انصاراللہ نے یمن کی عوامی مزاحمت کے طور پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں کے مقابلے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز کو سخت ہزیمت سے دوچار کیا ہے اور انہیں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button