حوزہ علمیہ الولایہ قم میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے فکری نشست، علامہ امین شہیدی کا خطاب
شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ الولایہ قم میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ایک فکری نشست کا انعقاد کیا گیا جس سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔
نشست کا موضوع تھا: "وطن عزیز پاکستان میں وحدت امت کے لیے ہونے والی کاوشیں اور مستقبل میں وحدت امت کے لیے علماء و طلاب کی ذمہ داریاں”۔
علامہ امین شہیدی نے اپنے خطاب میں برصغیر کی عوام کی خصوصیات، مختلف مذاہب و مکاتب فکر کی صفات، تفرقہ و افتراق میں ریاست و حکومت کے کردار اور وحدت و اتحاد کے لیے کوشاں رہنے والی شخصیات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی 24 نیوز کا اعتراف: ٹرمپ نے قطر کے ساتھ بدترین خیانت کی
انہوں نے بین المسالک ہم آہنگی، ملتِ تشیع کے داخلی اتحاد اور مختلف انقلابی و دینی گروہوں کی وحدت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نشست کے اختتام پر علامہ امین شہیدی نے اساتذہ اور طلاب کے سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔







