کراچی سوتیلی ماں جیسے سلوک کا شکار، شہر مسائل کے انبار میں ڈوبا ہوا ہے، علامہ شبیر میثمی

14 ستمبر, 2025 20:35

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارشوں کا پانی آج بھی شہر کراچی کی شاہراہوں اور گلیوں میں کھڑا ہے، جس سے وبائی امراض اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا شدید اندیشہ ہے۔ شہر کراچی کے مختلف علاقے بالخصوص انتہائی گنجان آباد علاقہ اسکیم 33 اس وقت سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے، لیکن کوئی حکومتی و بلدیاتی نمائندہ وہاں جانے کے لئے تیار نہیں۔ کراچی آج مسائل کے انبار میں ڈوبا ہوا ہے، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، کراچی کے ٹیکس سے پورا ملک چلتا ہے لیکن کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی مین شاہراہیں خستہ حالی کا شکار ہیں، منٹوں کا سفر شہری گھنٹوں میں طے کر کے شدید اذیت و پریشانی میں مبتلا ہیں لیکن ہمارے بلدیاتی ادارے اپنے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرے، علامہ مقصود علی ڈومکی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ان کے رفقاء سوک مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی کراچی کی اہم شاہرائیں شدید خستہ حالی کا شکار ہیں۔ بلدیاتی اداروں نے اختیارات ملنے کے باوجود نہ پانی کا مسئلہ حل کیا نہ سیوریج کا۔ عوام آخر کہاں جائے؟

11:19 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔